اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے؟ پوری قوم نے دیکھ لیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ پچھلے چار مہینوں میں پوری قوم نے دیکھا کہ عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے۔ان کے سوشل میڈیا ٹرولز نےافواج کے خلاف نفرت سے بھرپور ٹرینڈز چلائے۔ کیا شہداءکے خاندان یہ سب بھول جائیں گے؟۔نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں۔
عمران نیازی نے افواج پاکستان کی قیادت کے خلاف کس طرح کے القابات استعمال کیے؟ قوم نے دیکھ لیا،وزیراعظم








