بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی حکومت کو ہم نے بارہا متنبہ کیا کہ دہشتگرد گروہ منظم ہورہے ہیں، ایمل ولی خان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مسلط حکومت کو ہم نے بارہا متنبہ کیا کہ دہشتگرد گروہ منظم ہورہے ہیں لیکن انہوں نے اپنی سوشل میڈیا بریگیڈ کے ذریعے ہمیں گالیاں دلوائیں۔ ہم باچاخان اور ولی خان کے پیروکار ہیں، حقیقت بولتے رہیں گے۔ اب ‘منگو’ نے بھی وہی بات کردی جو ہم سالوں سے کرتے چلے آرہے ہیں۔