اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے شہریارعلی خان کو اپنا معاون خصوصی مقررکردیا ،ان کاعہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا ہے، وزیر اعظم کے 17معاونین میں سے 14 کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔
شہریار علی خان کی معاون خصوصی تعیناتی کے بعد وزیر اعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 62 ہوگئی ہے۔خیال رہے وفاقی کابینہ میں وفاقی وزرا کی تعداد 34 ہے جبکہ سات وزرائے مملکت اور چار مشیر بھی شامل ہیں۔
شہریارعلی خان پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 2008سے 2013تک وہاڑی سے پنجاب اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں۔
شہریارعلی خان وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ،کابینہ کے ارکان کی تعداد62ہوگئی








