بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے مالی گوشواروں کی تفصیلات مانگ لیں۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو 29 اگست تک مالی گوشوارے جمع کرانا ہوں گے، الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 210 کے تحت سیاسی جماعتیں مالی گوشوارے جمع کرانے کی پابند ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ مالی گوشوارے آمدن اخراجات ، فنڈز کےذرائع، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات پر مشتمل ہوں۔
اعلامیے کے مطابق آڈٹ شدہ مالی گوشوارے کے ساتھ چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی مرتب کردہ رپورٹ اور مجاز پارٹی عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
پارٹی عہدیدار کی جانب سے دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ میں بتانا ہوگا کہ کوئی بھی فنڈزالیکشن ایکٹ کی متعلقہ شق کی رو سے کسی بھی ممنوعہ ذرائع سے حاصل نہیں کئے گئے اور گوشوارہ بالکل درست ہے۔