لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنما اور ممبر پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے مبینہ پروٹوکول کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
حنا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی اور ساتھ کیپشن میں لکھا کہ یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے۔
لیگی رہنما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں، مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا۔
یہ ہے وہ اقتدار کا نشہ جس کی لت نیازی صاحب کو لگ گئی ہے۔۔۔وفاق میں یہ عالیشان پروٹوکول کھونے کی وجہ سے ہی تو اب تک یہ رو رہے ہیں۔۔۔مثالیں ریاست مدینہ کی اور پروٹوکول بادشاہوں والا pic.twitter.com/ue569fPLXY
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) August 13, 2022
مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی کی جانب سے ویڈیو کے بارے میں نہیں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو کب کی ہے لیکن ویڈیو پر گزشتہ ماہ کی تاریخ نظر آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ حنا پرویز بٹ اس سے قبل بھی کئی بار عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔









