بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کسان اتحاد کا ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کسان اتحاد نے کھاد، ڈیزل، زراعی ادویات، بیج، زراعی آلات، ٹریکٹر پر ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف 24اگست کو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان کسان اتحاد مرکزی صدر ملک ذوالفقار حسین اعوان کے مطابق کھاد، ڈیزل، زراعی ادویات، بیج، زراعی آلات، ٹریکٹر، ظالمانہ ٹیکسزمنظور نہیں، پنجاب بھر کے کسان 24 اگست کو دن2بجے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ اگر کسانوں کے پرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی پورا ملک جام ہو جائے گا ، اپنے مطالبات منظورہونے پر احتجاج ختم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہمارہ قانونی حق ہے۔