پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے دوران کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر اندرونی انکوائری شروع کردی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق دورہ انگلینڈ میں قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی ریسلر انعام بٹ کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا، پابندی لگنے کا امکان
بیان کے مطابق انکوائری کے دوران تمام متعلقہ افراد کا مؤقف اور شواہد مدنظر رکھے جائیں گے، سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، عوام صرف پی سی بی کے آفیشل بیانات پر اعتماد کریں۔









