بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف ادیب و دانشور بریگیڈیئر صدیق سالک کا 34 واں یوم شہادت کل منایاجائے گا

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سانحہ بہاول پور میں جام شہادت نوش کرنے والے معروف ادیب و دانشور اور سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)بریگیڈیئر صدیق سالک کا 34 واں یوم شہادت کل مورخہ 17 اگست بروز بدھ منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے کوٹھی نمبر13 سٹریٹ نمبر38 سیکٹر ایف ایٹ ون اسلام آباد میں بعد از نماز عصر قرآن خوانی ہوگی اور نماز مغرب سے قبل اجتماعی دعا ہوگی۔ اس موقع پر ایچ ایٹ قبرستان میں مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی اور فاتحہ خوانی کی جائے گی۔