بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہبازگل پر تشددجیل میں نہیں کسی اور مقام پر لے جاکرکیا گیا،علی نوازاعوان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی نوازاعوان نے کہاہے کہ شہبازگل پر تشددجیل میں نہیں بلکہ کسی اور مقام پر لے جاکرکیا گیا۔اپنے ایک ٹویٹ میں علی نوازنے کہاکہ میں بخشی خانےمیں شہباز گِل سےملا پھر انہوں نےخود جج کےروبرو کھلی عدالت میں اپنےجسم پر تشددکےوہ نشانات دکھائےجوگرفتاری اور کہسارتھانےمیں پرچے کےاندراج کےبعدنامعلوم مقام پرلےجاکران پر کیاگیا۔نفسیاتی ایذاء رسانی+دھمکی وتشدد کاغیرمعمولی سلسلہ تاحال جاری ہے۔