بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا دھچکا،این اے 195 راجن پور سے پارٹی کے امیدوار خضرمزاری پی ٹی آئی میں شامل 

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنوبی پنجاب میں ن لیگ کو بڑا دھچکا،این اے 195 راجن پور سے پارٹی کے امیدوار خضرمزاری پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کو سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سےضلع راجن پور کی ممتازسیاسی شخصیات شمشیر مزاری، صفدر مزاری، اجمل مزاری، ریحان مزاری، شفیق الدین مزاری، بلاچ مزاری نے ملاقات کر کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔ انہوں نے صدر تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس بپی اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی قیادت میں سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ۔واضح رہے کہ خضرمزاری نے 2018 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا تھا۔دریں اثنااین اے 197 سے ایم ایم اے کے امیدوار سردار شمشیر مزاری بھی پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔