لاہور(ممتاز نیوز )چیئرپرسن چائلڈ پرٹیکشن بیوروسارہ احمد کووزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے معاون برائے حقوق اطفال تعینات کردیاجس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا،سارہ احمد نےچندروز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سےملاقات کی تھی اورانہیں چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ، بچوں سے بھیک منگوانے/ تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سارہ احمد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی معاون برائے حقوق اطفال تعینات








