اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق بننے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ممنوعہ فنڈنگ کیس کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر اسلام آباد ہائیکورٹ کل سماعت کرے گاجبکہ اکبر ایس بابر نے کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی ہے ۔نجی ٹی وی “ہم نیوز” کے مطابق اکبر ایس بابر نے کہا کہ عمران خان نے جعلی بیان حلفی دیا جو کہ ثابت ہوگیا ہے ، پی ٹی آئی نے 8 سالوں سے جو حقائق چھپائے انہیں ہم نے بے نقاب کیا، یہ پاکستان کا سب سے بڑا کیس ہے،میں نے جوالزامات لگائے وہ ثابت ہوچکے ہیں۔
اکبر ایس بابر نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فریق بننے کیلئے درخواست دائر کر دی








