فیصل آباد(نیوز ڈیسک )فیصل آباد میں شادی سے مبینہ انکارپربی ڈی ایس کی طالبہ کے ساتھ انسانیت سوزسلوک کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم شیخ دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
سوشل میڈیا پرمتاثرہ لڑکی پرتشدد کی ویڈیوزسامنے آگئیں جن میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کےعلاوہ جوتیاں چٹوا کرمعافی منگوائی جارہی ہے۔
طالبہ کے اغواء اورتشدد میں ملوث گھریلو ملازمہ سمیت 6 ملزمان کو پولیس نے رات گئے چھاپے مار کر گرفتار کیا تھا۔ گرفتار ملزمان میں شیخ دانش، ماہم، خان محمد، شعیب، فیضان اوراصغرشامل ہیں جنہیں پولیس کی جانب سے آج مقامی عدالت میں پیش کر کےریمانڈ کی استدعا کرے گی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق گزشتہ روز شادی سے انکار پرشیخ دانش نے اپنی بیٹی اینا شیخ اور سیکورٹی گارڈ کے ہمراہ سرگودھا روڈ کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ کے گھر پر دھاوا بولا اور اسے اغواء کرکے اپنے گھر لے گئے۔
ایف آئی آرکے مطابق طالبہ کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سرکے بال اور بھنویں کاٹنے کے علاوہ جوتیاں چاٹتے ہوئے معافی منگوانے پرمجبور کیا گیا اور زیادتی کی کوشش بھی کی۔
پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مرکزی ملزم شیخ دانش کے گھر چھاپے کے دوران پولیس نے 50 سے زائد غیرملکی شراب کی بوتلیں، اسلحہ اور موبائل فونز بھی قبضہ میں لیے ہیں۔ برآمد ہونے والی شراب اور اسلحہ کا مقدمہ بھی درج کیا جارہا ہے، اس حوالے سے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
سٹی پولیس آفیسر کے احکامات پر پولیس کا ایکشن
خاتون پر تشدد اور تذلیل کرنے والے ملزمان گرفتار
پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت چھ ملزمان گرفتار کر لیے
پولیس پارٹی نے جدید ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا: سی پی او#OfficialDPRPP pic.twitter.com/h8OIP7P1JS— Faisalabad Police (@fsdpolice) August 16, 2022









