اسلام آباد(ممتاز نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے شہباز گل کے 48گھنٹوں پرپولیس ریمانڈ کے عدالتی فیصلےپراپنے ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے ریمانڈُ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں،بدھ کواپنے ٹوئٹر پیغا م میں فواد چوہدری کاکہناتھاکہ انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائی جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے
وہ جج صاحبان جو جانتے بوجھتے تشدد کیلئے کہ پولیس سیاسی ورکروں کو تشدد کیلئے ریمانڈ مانگ رہی ہے ریمانڈُ پر بھیجتے ہیں وہ قومی مجرم ہیں انسانی حقوق کی جو دھجیاں پاکستان میں اڑائ جارہی ہیں اس کی مثال نہیں ملتی شہباز گل کو تفتیش کیلئے نہیں تشدد کیلئے پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 17, 2022









