بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز گل کا بیان کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کیخلاف جو قانونی چارہ جوئی ہے وہ ضرور کریں، فیصل جاوید

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ شہباز گل نے جو بیان دیا وہ کسی صورت قابل قبول نہیں، ان کیخلاف ضرور قانونی کارروائی کریں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہباز گل کو وہ بیان ہرگز نہیں دینا چاہئے تھا، انہوں نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ اس سارے معاملے پر فیئر ٹرائل کریں،جس طرح اس حکومت نے شہباز گل پر تشدد کیا ہے اس کی پورے ایوان کو مذمت کرنی چاہیے۔