بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جی ٹی وی کے بیوروچیف کی عمران خان کے کہنے پر رپورٹرحیدرنیازی کو برطرف کئے جانے کی تردید

 اسلام آباد(نیوزڈیسک)نجی ٹی وی چینل ’’جی ٹی وی‘‘ کے بیوروچیف متین حیدر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر رپورٹرحیدرنیازی کو برطرف کرنے کی تردیدکردی۔اپنے ایک ٹویٹ میں  جی ٹی وی کے بیورو چیف متین حیدر نے کہاکہ ایک تقریب میں عمران خان سے سخت سوالات کرنے پر اپنے رپورٹر حیدر شیرازی کی برطرفی کی تردید کی ہے۔انہوں نے لکھاکہ بس ان سے اس کے بارے میں بات ہوئی۔ حیدر شیرازی آج بھی ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ادھر پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمرسے بھی پریس کانفرنس میں جب اس بارے میں سوال ہوا تو انہوں نے بھی عمران خان کے کہنے پر کسی چینل کے صحافی کو نکالے جانے کی تردید کی تھی۔واضح رہے کہ جی ٹی وی کے رپورٹر کی برطرفی کی اطلاعات پر وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے مذمت کی تھی۔