اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم شہباز شبیر پر جسمانی ریمانڈ کے دوران کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا گیا نہ ہی عدالت میں پیش کرنے پر انہوں نے کوئی ایسی بات کی۔شہباز شبیر کا باقاعدہ میڈیکل کروایا گیا جس کے مطابق کوئی تشدد نہیں ہوا ۔عدالتوں اور معزز ججز نے میڈیکل کا باقاعدہ معائنہ کیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس تشدد کے متعلق تمام تر الزام تراشیوں کی تردید کرتی ہے۔
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 17, 2022









