بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے خالی مخصوص نشست پر آسیہ عظیم چوہدری کی بطور ایم این اے نوٹیفیکشن جاری کردیا۔
پنجاب سے شیریں مزاری کی خالی نشست پر آسیہ عظیم چوہدری ایم این اے بن گئیں۔ تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں آسیہ عظیم کانام شامل تھا۔
واضح رہے کہ 28 جولائی کو اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرلیے تھے۔
لیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی دو مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ کرلیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی۔