اسلام آباد(ممتازرپورٹ) پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس کے مطابق پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے شرکا کو عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی صورت میں حکمت عملی سے آگاہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسدعمرنے کہاکہ پہلے تو انہیں یہ امید ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کی نوبت نہیں آئے گی لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو ہر شہر میں لاک ڈاؤن کردیا جائے۔ضلعی صدور کو لاک ڈاؤن کرنے کا طریقہ بتادیا۔لاک ڈاؤن کے اگلے روز سب نے اسلام آباد کا رخ کرنا ہے۔ اجلاس میں ایک رکن جنیداکبر نے عمران خان سے کہاکہ بہتر نہ تھا اس وقت ہم قومی اسمبلی میں ہوتے جس پر عمران خان نے ان سے کہاکہ اگر ہم اسمبلی میں ہوتے تو جو اس وقت ہمیں ہمیں کی حمایت حاصل ہے وہ بالکل نہ ہوتی،اس لئے ہم نے اسمبلی میں اب نہیں جانا،ہم درست سمت میں جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے بعد کی حکمت عملی طے کرلی








