بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کے الیکٹرک کی 14 روپے 53 پیسے مہنگی اور 3 روپے47 پیسے بجلی سستی کرنے کیلئے الگ الگ درخواستیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) کے الیکٹرک نے سہ ماہی اور ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹس کی الگ الگ درخواستیں نیپرا میں جمع کرائی ہیں ،کے الیکٹرک نے 14 روپے 53 پیسے بجلی مہنگی اور 3 روپے 47 پیسے بجلی سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنی کی درخواست کی ہے جس کے تحت  اپریل تا جون 2022 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14 روپے 53پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے گی ،جبکہ جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی دائر کی ہے جس میں بجلی 3 روپے47 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 25  کروڑ کا ریلیف دینے کی درخواست کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی دونوں درخواستوں پر31 اگست کو سماعت کرے گا۔