اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزیبی نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کے فروغ اورمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز ہونے پر چودھری پرویز الٰہی کو مبارکباد اورانہیں متحدہ عرب امارات کے دورے کی دعوت دی۔
پرویز الٰہی اورمتحدہ عرب امارات کے سفیرکافیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹر پر کام شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مستقبل میں قریبی رابطوں کو مزید بڑھایا جائے گا ملاقات میں یہ فیصلہ بھی ہواکہ ظہبی گروپ اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ پنجاب حکومت مبارک سینٹر کی تعمیر کے حوالے سے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ سٹیٹ آف دی آرٹ مبارک سینٹرمیں کاروباری مراکز اورسیون سٹارہوٹل تعمیر ہوگا مبارک سینٹر لاہور کی بلند ترین عمارت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ سیون سٹار ہوٹل کو فلائی اوور سے قذافی سٹیڈیم کے ساتھ لنک کیا جائے گایہ منصوبہ بننے سے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو قذافی سٹیڈیم آنے جانے میں بے پناہ سہولت ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹس کے انعقاد کے دوران لاہور کی مصروف سڑکوں پر ٹریفک کی بندش کے عذاب سے نجات ملے گی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ یہ منصوبہ میرے سابقہ دور میں شروع ہوا،بدقسمتی سے (ن) لیگ کی حکومت نے اسے بھی سیاست کی بھینٹ چڑھایا۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ اب اس منصوبے پر تیزی سے کام آگے بڑھائیں گے۔ مبارک سینٹربننے سے تجارتی و معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ وقت آ گیا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات کو سٹریٹجک پارٹنرشپ میں بدلا جائے۔
پرویز الٰہی کی متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیوں کو پنجاب میں خوش آمدید کہیں گے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے۔چودھری پرویز الٰہیتعلیم،صحت اوردیگر شعبوں کی بہتر ی کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بزنس ٹو بزنس وفود کے تبادلے ضروری ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ پہلی فرصت میں متحدہ عرب امارات کا دورہ کروں گا۔
متحدہ عرب امارا ت کے سفیر نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔مبارک سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے اماراتی سفیرکی ملاقات،فیروز پور روڈ لاہور پر مبارک سینٹر پر کام شروع کرنے پر اتفاق








