بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا،وزیراعظم

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی الیکشن آرہاہے ووٹ اس کودیناہے جس کانشان بلا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ، مراد سعید، صوبائی وزرا اور سوات کے ٹائیگرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ میں نے صبح اٹھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔ہم تین سال سے اسلاموفوبیا کیخلاف قرار داد کی منظوری کیلئے کوشش کررہے تھے۔

ہرسال 15مارچ کواسلاموفوبیاکے خلاف دن منایاجائے گا۔تمام مسلم ممالک سے کہاکہ اسلاموفوبیاکے خلاف متحدہ ہوجائیں ۔بلدیاتی انتخابات میں صرف بلے کے نشان پر مہر لگائیں۔

نائن الیون کے بعد اسلام اور دہشتگردی کو جوڑ دیا گیا۔تمام مسلم ممالک کو کہا کہ اسلامو فوبیا کیخلاف مل کر بات کرنی چاہیے۔ہم نے اسلامو فوبیا کیخلاف طویل جدوجہد کی۔

پاکستان کی قرار داد 57 ملکوں نے مل کر اقوام متحدہ میں پیش کی۔اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان مغربی ممالک میں موجود مسلمانوں کو ہوتا تھا۔آج بیرون ملک پاکستانی سب سے زیادہ خوش ہیں۔بھارت میں آر ایس ایس کی حکومت مسلمانوں کی دشمن ہے۔اللہ کاشکر ہے کہ اقوام متحدہ نے ہماری کوششوں سے یہ قرار داد پاس کی۔

کیامولانادین کے نام پرسیاست کرتے ہیں ہرحکومت میں شامل ہوتے ہیں ،کیامولانانے کبھی اسلاموفوبیاکے خلاف کسی سے بات کی ۔مدرسے کے بچوں کوہمارے خلاف نکالتے ہیں اورکہتے ہیں کہ یہ یہودی لابی ہے ۔30سال جو باریاں لیتے رہے ان سے پوچھتا ہوں انہوں نے کبھی اسلاموفوبیا پر بات کی۔

نوازشریف جب پرچیاں پکڑ کر امریکی صدر کے سامنے بیٹھے تو ایک کشمیراوراسلاموفوبیا کی پرچی بھی پکڑ لیتے۔جو پیسوں کی پوجا کرتے ہیں ان کی امریکی صدر کے سامنے کانپیں ٹانگیں گی۔عمران خان امریکی صدر ہو یا دنیا کوئی بھی بڑا ہو اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں 400ڈرون حملے ہوئے۔امریکہ کی جنگ میں شرکت کرکے سوات کے لوگوں نے قربانیاں دیں۔اگر میرے اربوں روپے ملک سے باہر پڑے ہوتے تو میں بھی پرچیاں پکڑ کر بیٹھا ہوتا۔

چوری کے پیسے نے انہیں غلام بنا دیا ہے۔انہوں نے اپنی حرکتوں سے ہمیں دنیا بھر میں ذلیل کیا۔انہوں نے ملک کے مفاد کو اپنی ذات کیلئے قربان کیا۔یہ تین چوہے شکار کرنے کیلئے اکٹھے ہوئے میں ان کا شکار کرکے دکھاوں گا۔

اسلام آباد میں سندھ ہاوس ہے اور وہاں نوٹوں کی بوریاں لے کر بیٹھے ہیں۔یہ سندھ کے عوام کا پیسہ سندھ ہاوس لے کر آئے ہیں۔

یہ ہمارے ایم این ایز کو خریدنے آئے ہیں۔ان کو ڈر ہے کہ اگر عمران خان مزید تھوڑی دیر رہاگیا تو یہ جیلوں میں ہوں گے۔آنے والے دن پاکستان کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن دن ہیں۔آج یہ اس چیز سے خوفزدہ ہیں کہ ملک ترقی کررہا ہے۔تین بار کے ملک کے وزیراعظم کے بیٹے کہتے ہیں ہم پاکستانی نہیں۔

سوات کے لوگو میں آپ سے پوچھناچاہتاہوں کہ کیا آپ تیار ہیں میں ایک گیند سے تین وکٹیں گراؤں گا۔نواز شریف ملک سے باہر بیٹھا ہوا ہے۔کبھی ایسا ہوا ملک کے 3 بار کے وزیراعظم کے بچے کہیں ہم پاکستانی نہیں۔

الیکشن کمیشن سے پوچھتا ہوں کہ ہارس ٹریڈنگ کی آئین میں اجازت ہے۔چوری کے پیسے سے سیاستدانوں کو خریدا جارہا ہے