اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا قومی حکومت سے متعلق بیان ماورائے آئین ہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف آئین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں،سب نے آئین کی پاسداری کا حلف اٹھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دراصل شہبازشریف اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہیں ۔فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لئے اور وہ عوامی مینڈیٹ پر پورا اتری ہے ۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے مائنس پی ٹی آئی فارمولے کےساتھ پانچ سال کےلئے قومی حکومت بنانے کی تجویز دےدی ہے۔
شہبازشریف کا بیان ماورائے آئین ہے،فواد چوہدری








