بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم شہباز شریف اور نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف اورسابق وزیراعظم نواز شریف کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیاتر کیا گیا کہ نواز شریف بیماری کی غرض سے لاہور ہائی کورٹ کی اجازت سے بیرون ملک گئے تھے۔ نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے شہباز شریف نے بیان حلفی جمع کرایا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ نواز شریف مختلف عدالتوں سے اشتہاری ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نواز شریف کی واپسی کے لیے احکامات جاری کرے۔ویراعظم شہباز شریف، نواز شریف، وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔ذرخواست سابق پارلیمنٹرین سید ظفرعلی شاہ نے دائر کی۔