بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا ،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتاز نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان آج سہہ پہر ساڑھے چار بجے پہنچے گا ،اتوار کووفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹرپیغام میں بتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی اپیل پر یو اے ای سے امدادی سامان کی پہلی کھیپ لے کر طیارہ آج نور خان ائیربیس پہنچے گا،انہوں نےکہاکہ یو اے ای کی طرف سے امدادی سامان لے کر مزید 15 طیارے آئندہ چند روز میں پاکستان پہنچیں گے یہ پہلی پرواز ہے جو امدادی سامان لے کر پاکستان آ رہی ہے امدادی سامان میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل ہیں