بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ہاوس میں موجود پی ٹی آئی کے 11ارکان کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائوس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے گیارہ ارکان کے نام سامنے آگئے جن کے خلاف کارروائی پر زوردیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سندھ ہائوس میں موجودارکان کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی گئی ہے ،اس حوالے سے گیارہ ارکان کے نام سامنے آئے ہیں ان میں راجہ ریاض، باسط سلطان بخاری ،نواب شیر وسیر ،نور عالم خان ، خواجہ شیراز، ریاض مزاری ،رانا قاسم نون ،احمد حسین دیہڑ،نزہت پٹھان ،غفار وٹو اور وجیہہ اکرم شامل ہیں ۔ادھر حکومت نے ان ارکان کے خلاف کارروائی کے حوالے سے غور شروع کردیا ہے اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم کو وزیراعظم ہائوس طلب کر لیا ۔