اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اسمبلی اجلاس 21 مارچ کو بلانےکی ہدایت کردی۔21 مارچ کو قومی اسمبلی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا جائے گا، اس حوالے سے پارلیمنٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ذرائع اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہےکہ اسمبلی ہال 21 مارچ کے اجلاس کے لیے تیار ہے۔21 مارچ کےاجلاس میں ہنگو سے پی ٹی آئی کے مرحوم ایم این اے خیال زمان کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی، 21 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ تک ملتوی کردیا جائےگا، 23 ،22 اور 24 مارچ کی اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی۔25 مارچ کےقومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوگی، تحریک عدم اعتماد پر 25 ،26 اور 27 مارچ کو بحث کی جائےگی اور 28 مارچ کو اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائےگی۔
وزیراعظم نے اسپیکرکو 21 مارچ کو اسمبلی اجلاس بلانےکی ہدایت کردی








