بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے ایس ایف نے نجی ایئر لائن کی خاتون کریو سے پستول میگزین بمع کارتوس برآمد کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس نے نجی ایئر لائن (ایئر بلیو) کی فضائی میزبان (آمنہ ذوالفقار) جو شارجہ کی فلائٹ پر تعنیات تھی اور جب وہ اے ایس ایف کاؤنٹر پر رپورٹ کی تو اس کے ہینڈ کیری بیگ سے 30 بور پستول کا میگزین برآمد ہوا جس میں 8 کارتوس بھی موجود تھے۔ خاتون نے اس کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہو سکتا ہے کہ کسی دوست نے ڈال دیا ہو گا۔ خاتون کا تحریری بیان لیا گیا اور جانے کی اجازت دے دی گئی مگر فلائٹ سے آف لوڈ کر دیا گیا۔