بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کا ادارے یا اسکی قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہ تھا،اسد عمر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کے کل کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ ادارے یا اسکی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعاً کوئی ارادہ نہ تھا،پاکستان تحریک انصاف اور ‪عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت (پروفیشنلزم) کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے جو قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیتاہے۔