اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے 35 کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحائف میں خلیجی ممالک سے ملنے والی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں جن کی قیمت ستائیس کروڑ روپے ہے۔ گھڑیاں وزیراعظم ہاوس میں آویزاں کی جائیں گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ یہ تحائف وزیراعظم ہاؤس میں عوام کو دکھانے کے لیے مستقل نمائش میں پیش کیے جائیں۔ ان کی سیکیورٹی کا خاص انتظام کیا جائے۔
وزیراعظم نے 35کروڑ روپے کے سرکاری تحائف حکومت کو جمع کرا دیئے







