اسلا م آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ، میری گفتگو کا تناظر کچھ اور تھا ، مجھے بولنے نہیں دیا گیا ۔جمعرات کوتوہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ کچھ بھی ہو جائے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا ۔
قبل ازیں عدالت آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خا ن کا کہنا تھاکہ اتنی پولیس زندگی میں نہیں دیکھی، ایسا لگ رہا تھا جیسے کلبھوشن عدالت آ رہا ہو۔صحافی کی جانب سے عمران خان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ عدالت میں ججز کے سامنے معافی مانگیں گے جس پر عمران خان کا کا کہنا تھا آپ سے این او سی لوں گا، آپ کا کافی تجربہ ہے۔گرفتاری سے متعلق سوال پر عمران خان کا کہنا تھا حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اگر میں جیل گیا تو اور زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔صحافیوں کے سوال پر عمران خان کا کہنا تھا باقی باتیں بعد میں کریں گے، ایسا نہ ہو کہ ججز کو پریشانی ہو، مجھے تو عدالت آتے آتے بھی 15 منٹ لگ گئے۔
بریکنگ نیوز : اسٹیبلشمنٹ ایک حقیقت ہے ، میری گفتگو کا تناظر کچھ اور تھا ، مجھے بولنے نہیں دیا گیا ، کچھ بھی ہو جائے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا ، سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو
— Jameel Farooqui (@FarooquiJameel) September 8, 2022








