اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کستان کے دورے پر آئے یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 2 زورہ دورے پر پاکستان آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوترس وزیراعظم ہاؤس تشریف لائے جہاں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان کا ترتپاک استقبال کیا۔
https://twitter.com/PMO_PK/status/1568146068235239424?s=20&t=75KiCxYjv8fP7sx7ojnOXQ
اس دوران وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے جس دوران انہیں سیلاب کی تباہ کاریوں اور بحالی و ریلیف اقدامات بارے آگاہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل این ایف آر سی سی کا دورہ بھی کرینگے۔









