بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک بھارت آبی مذاکرات کا معاملہ ، پاکستان کا بھارت سے ایک اور دور منعقد کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت آبی مذاکرات کے معاملے پر سندھ طاس کمشنر مہر علی شاہ نے بھارت کو خط لکھا ہے ۔ ذرائع کے مطابق خط میں پاکستان نےاکتوبر میں پاک بھارت مذاکرات کا ایک اور دور منعقد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت سال میں ایک اجلاس منعقد کیا جاتا ہے۔پاکستان بھارت آبی تنازعہ پر اکتوبر میں مذاکرات کا ایک اور اجلاس منعقد کیا جائے۔بھارت سے پکل دل سمیت دیگر متنازع معاملات پر مزاکرات کیلئے خط لکھا گیا۔پاک بھارت آبی مذاکرات کا آخری دور مئی کے آخر میں منعقد ہوا۔مئی میں ہونے والے مذاکرات میں پاکستان کو اعدادوشمار کی فراہمی پر آمادگی کا اظہار کیا تھا۔بھارت نے پاکستان کو پکل دل سمیت دیگر متنازع منصوبوں کی دورے کی یقین دہانی کروائی تھی۔