بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلیفونک رابطہ ، سیلاب سے تباہی پر اظہار افسوس،تعاون کی پیشکش

راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکا کے وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی استحکام اورردفاعی اور سلامتی کے شعبوں پر تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وزیردفاع نے پاکستان میں بدترین سیلاب میں ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے پاکستان کے عوام کےلئے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی بچائو اور امداد کی کارروئیوں کو سراہا اور تمام سطح پر پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کےلئے اپنا کردارادا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔