کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) عزیز آباد میں واقع بانی ایم کیو ایم رہائش گاہ 90 میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور مکان کے بڑے حصےکو لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،جبکہ آگ بجھا نے کےدوران ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا، تفصیلات کے مطابق عزیز آباد تھا نے کی حدودفیڈرل بی ایریا بلاک 8میں واقع با نی ایم کیو ایم رہائش گاہ 90میں جمعرات اور جمعے شب اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز،ریسکیو عملے اورفائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، آتشزدگی کے باعث عمارت کے بڑے حصوں کو نقصان پہنچا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ مکان گزشتہ کئی عرصے سے بند تھا.ابتدائی طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آتشزدگی کے دوران ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا، رینجرز کے جوان موقع پر پہنچ گئےاور جائے حادثے کو کارڈن آف کر لیا، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق،رینجرز کے جوانوں نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر آگ بھجانے میں حصہ لیا۔دریں اثنامتحدہ کے مرکز نائن زیرو پر آتشزدگی کے حوالے سے متاثرہ عمارت کا ماہرین سے معائنہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
عزیزآباد میں واقع بانی ایم کیو ایم کے گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا








