بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امداری رقم کہاں گئی لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟ ارمینہ خان کا حکمرانوں سے سوال

کراچی(شوبز ڈیسک) ڈھیروں امداد ملنے کے بعد بھی سیلاب متاثرین کے بےحال ہونے پر اداکارہ ارمینہ خان نے حکومت کی کارکردگی پر سوال اُٹھا دیئے۔

اداکارہ نے ٹوئٹ کے زریعے پاکستان میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جمع کی جانے والی رقم کے بارے میں سوال اٹھاتے ہوئےحکومت سے سوال کیا کہ امدادی رقم کہاں ہے؟ لوگ اب بھی کیوں مر رہے ہیں؟

https://twitter.com/ArmeenaRK/status/1567919142413418504?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1567919142413418504%7Ctwgr%5E3fdfd7b1ff9e60d7b084da1e88218d2756d511e2%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2370921%2F24

ٹوئٹر پر ایک صارف نے ارمینا خان کو جواب دیتے ہوئے لکھا: اس امداد سے 2005 کے زلزلے کی طرح کرپٹ لوگوں کی جیبیں بھری جائیں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 1300 سے زائد اموات ہوچکی ہیں اور سیلاب متاثرین کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوسکتی ہیں۔