بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف آج گوجرانوالہ میں پاور شو کرے گی  جس کی تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

اس دوران چئیرمین تحریک انصاف عمران خان اج شام جناح اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس کے لئے ے بڑا سٹیج تیار کیا گیا ہے۔

جلسہ کے حوالے سے جناح اسٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں تاہم جلسہ گاہ کے اندر اور اطراف میں کپتان کو ویلکم کرنے کے لیے بڑی بڑی فلیکس آویزاں کی گئی ہیں۔

اسکے علاوہ جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم اور کرسیاں لگادی گئی ہیں  جبکہ پولیسں کی طرف سے سیکیورٹی دو زون میں بنائی گئی ہے ۔