کراچی (نیوزڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان میں کامران ٹیسوری کی واپسی اور ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی سے پھوٹ پڑگئی ہے۔
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کی ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحالی اور حالیہ فیصلے پر کل اہم اجلاس طلب کرلیا۔
رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس کل پانچ بجے عارضی مرکز پر طلب کیا گیا اور تمام اراکین کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کامران ٹیسوری کے معاملے پر اختلافات اور رہنماؤں کی ناراضی پر بھی بات ہوگی اور رابطہ کمیٹی کے ارکان حالیہ فیصلوں پر رائے خالد مقبول کے سامنے رکھیں گے۔
کمیٹی کے مطابق ڈپٹی کنوینر کیلئے پارٹی آئین کے تحت دو تہائی اکثریت ضروری ہے۔
خیال رہے کہ رابطہ کمیٹی نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر کے عہدے پر بحال کیا تھا جس کے بعد پارٹی میں اختلافات سامنے آئے تھے۔
کامران ٹیسوری اور فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 5 فروری 2018 کو دو تہائی اکثریت کے فیصلے سے پارٹی سے نکالا تھا۔
ایم کیو ایم میں پھوٹ، رابطہ کمیٹی کا کل اہم اجلاس طلب کرلیا گیا








