بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیلاب متاثرین بہت مشکل میں ہیں ان کی مددکےلئے آگےآئیں ،آرمی چیف

راولپنڈی(ممتاز نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضلع دادو میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دوہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے امدادی سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے بھی ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے دادو میں متاثرین کو پانچ ہزار خیمے فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کہا کہ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا ہے ، آج دادو آیا ہوں میرے خیال میں سب سے زیادہ تباہی اس علاقے میں ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ باقی علاقوں میں ریسکیو کام کام تقریباً ختم ہوچکا یہاں جاری ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کےلئے پنجاب اور خیبرپختونخوا سے بہت امداد آئی ہے ، سندھ کے لوگوں سے درخواست ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے آگے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین بہت مشکل میں ہیں ان کےلئے آگے ہیں ،سیلاب متاثرین کےلئے عالمی برادری نے کام شروع کردیا ہے ۔اپنے لوگوں کی ذمہ داری ہماری اپنی ہے ۔