بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں کربناک مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج کا معاملہ ،تحریک انصاف نے تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد(ممتاز نیوز )ملک میں کربناک مہنگائی کیخلاف شدید احتجاج کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کر دیا ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی صدور و تنظیمات کو بھرپور احتجاج کی فوری منصوبہ بندی کا ہدف سونپ دیا گیا ،مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے ضلعی صدور کو خصوصی مراسلہ جاری کردیاگیا،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھرمیں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کی تیاریاں شروع کردیںاس حوالے سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے ضلعی صدور کو خصوصی مراسلہ جاری کردیا،ریجنل اور صوبائی صدور کو بھی مراسلے کی نقل بھجوا دی گئی ،تمام ضلعی صدور سے بجلی، تیل، ڈیزل کی قیمتوں کیخلاف بھرپور احتجاج کی منصوبہ بندی پر مشتمل منصوبۂ ہائے عمل طلب کر لئے ،ضلعی صدور/تنظیمات 12 ستمبر تک اپنے منصوبۂ عمل ریجنل/صوبائی تنظیموں کو بھجوائیں گے ،ریجنل/صوبائی تنظیمیں بلاتاخیر ضلعی تنظیموں کی احتجاجی سرگرمیوں پر مشتمل منصوبۂ عمل مرکز کو ارسال کریں گے ،پی ٹی آئی رہنما اورسابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہاکہ بیرونی سازش کے ذریعے تحریک عدمِ اعتماد کے نتیجے میں مسلط امپورٹڈ حکومت نے ملک کو سیاسی انتشار میں دھکیلا ہے،امپورٹڈ سرکار کی نااہلی، نالائقی، بےحسی اور نکمّے پن نے بدترین معاشی افراتفری کو بھی جنم دیا ،اس معاشی افراتفری کے نتیجے میں عوام تاریخی مہنگائی کے ناقابلِ برداشت بوجھ تلے دبے جارہے ہیں،بجلی، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کئی گنا تک کا اضافہ بنیادی اشیائے ضروریہ خصوصاً خورونوش کے لوازمات کے عوام کی دسترس سے دور کرنے کی وجہ بن رہا ہے،ربطِ جسم و جاں برقرار رکھنا زندگی کا مشکل ترین مرحلہ بن کر رہ گیا ہے،چیئرمین عمران خان نے امپورٹڈ سرکار کے ہاتھوں اس سفاکانہ مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں فوری طور پر بھرپور احتجاج کی خصوصی ہدایات دی ہیں،چیئرمین عمران خان نے تحریکی ذمہ داران کو عوام کی آواز بننے اور پرامن مگر مؤثر احتجاج سے حکومتی فیصلہ سازوں کو جھنجھوڑنے کی تلقین کی ہے،ضلعی صدور اپنی تنظیمی سطح (ضلع/تحصیل وغیرہ) پر اس جان لیوا مہنگائی کیخلاف احتجاج کی بلاتاخیر منصوبہ بندی کریں،اس حوالے سے سرگرمیوں کی تفصیلات ایک باضابطہ پلان کی شکل میں اپنے بالائی نظم کو 12 ستمبر بروز سوموار تک ارسال کریں،صوبائی اور ریجنل ذمہ داران ضلعی صدور کی جانب سے موصول ہونے والے یہ تمام منصوبہ ہائے عمل بلاتاخیر مرکز کو ارسال کریں