بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف رواں ماہ مختلف ممالک کا دورہ کریں گے، شیدول جاری کردیا گیا

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم میاں شہباز شریف 15 سے 16ستمبرتک ازبکستان کادورہ کریں گےجہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کریں گےوزیراعظم 16ستمبرکی شام کووطن واپس لوٹیں گے ،تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالےسے دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف 15تمبرسے ازبکستان کادورہ کریں گے،ازبکستان کے دورے سے واپسی کے بعد وزیراعظم 18ستمبر کولندن جائیں گےوزیراعظم لندن کے 2روزہ دورے میں سیاسی ملاقاتیں کریں گے،شہباز شریف کالندن م یں ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کابھی امکان ہے،وزیراعظم لندن سے 19ستمبرکی شام نیویارک پہنچیں گےجہاں وہ 23ستمبر کواقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے،وزیراعظم 23ستمبرکی شام اقوام متحدہ سے خطاب کے بعد وطن واپس روانہ ہوں گے