اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اروان کو ٹیلی فون کیا اور سیلاب زدگان کے لئے امداد بھیجنے پر شکریہ اداکیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ترک فوج کے بارہ طیاروں ، چار ٹرینوں اور ترک ہلاک احمر کے دو ٹرکوں کے ذریعے خیمے،غذائی اشیا،ادویات کی صورت میں امداد کی فراہمی پر ترک صدر اور عوام کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ دونوں ملکوں کے عوام کے مثالی تعلقات کی حقیقی روایت کا مظہر ہے۔ انہوں نے اظہاریکجہتی کے دور پر رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کا دورہ کرنے پر ترکیہ کے داخلہ اورماحولیات کے وزر کا بھی شکریہ اداد کیا۔ وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر کو حکومت کی جاری امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور غذائی قلت پر قابوپانے اور تعمیروبحالی کے عمل میں ترکیہ کی معاونت کے حصول کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔
وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر ر کو ٹیلی فون کیا ، سیلاب زدگان کے لئے امداد بھیجنے پر شکریہ اداکیا







