اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے سابق چیف جج گلگت بلتستان راناشمیم کی طرف سے اپنے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں دائر غیرمشروط معافی نامہ جسٹس عامرفاروق کی بجائے ان کی طرف اشارہ کواپنے اوپربہتان قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ انتہائی لائق افسوس اورقابل مذمت ہے میری توکبھی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے اس موضوع پربات بھی نہیں ہوئی تھی اوریہ سراسر بہتان ہے ،سابق چیف جج راناشمیم کی طرف سے پیرکواپنے خلاف توہین عدالت کے مقدمہ میں دائرکیے گئے معافی نامہ پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے سابق جج شوکت عزیز صدیقی نے کہاکہ راناشميم سابق چيف جج نےپیرکو اسلام آباد ہائيکورٹ ميں ايک مُعافی نامہ داخل کيا ہےجس میں جسٹس عامر فاروق کی بجائےجولائی 2018 میں جب میں سینئرجج تھاتوراناشمیم نے اپنی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ہونے والی بات چیت کومجھ سے منسوب کردیاجو لائق افسوس و مذمت ہے،میری تو جسٹس ثاقب نثار نے اس موضوع پرکبھی کوئی بات نہیں ہوئی تھی راناشمیم کامیری طرف اشارہ بُہتان ہے
https://twitter.com/ShaukatAzizSid1/status/1569271373897367558?t=qsqhRaIR6B2Zi6BDiN5OAg&s=08









