اسلام آباد(ممتازنیوز) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور جہانگیر ترین کے قریبی ساتھی اسحاق خاکوانی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی تین ،چار روز قبل ایوان صدر میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات ہوئی ،اس ملاقات کا اہتمام صدرعارف علوی نے کیا ۔ادھر سوشل میڈیا پر ایسی افواہیں بھی گردش کررہی ہیں کہ عمران خان کو بذریعہ عارف علوی ایک اہم شخصیت نے پیغام پہنچایا ہے کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لیں اس سے وہ نااہلی سے بچ جائیں گے ،چنانچہ عمران خان اس مشورے پر آنے والے دنوں میں عدالت سے معافی مانگ لیں گے۔
عمران خان کی ایوان صدر میں آرمی چیف سے ملاقات ، اسحاق خاکوانی کا دعویٰ








