بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم اور تاجکستان کے صدر کے درمیان دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اور علاقائی اہمیت کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے تاریخی شہر سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ مملکت کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

ملاقات میں تجارت، معیشت، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں اور ذرائع پر توجہ مرکوز کی گئی۔

وفاقی وزراء خواجہ آصف اور مفتاح اسماعیل، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور اعلیٰ حکام موجود تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 15-16 ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔

سمرقند انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ازبکستان کے وزیر برائے پبلک ایجوکیشن بختیور سیدوف، گورنر سمرقند ایرکنجن تردیموف، قائم مقام وزیر خارجہ غیرت فوزیلوف اور پاکستان میں ازبکستان کے سفیر ایبک عارف عثمانوف موجود تھے۔