بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صدر کے دستخط نہ کرنے کے باوجود نیب ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد(ممتازنیوز)صدرعارف علوی کے دستخط نہ کرنے کے باوجود نیب ترمیمی بل کا16ستمبر(جمعہ) سے اطلاق ہوگیا۔ پی ٹی آئی کے رہنما شہریارآفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھاکہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ، آج سے این آراو ٹو مکمل اور باقاعدہ طور پر نافذ کردیا گیا ہے، نیب کی 34 شقیں ختم کردی گئیں، صدر کے دستخط نہ کرنے کے باوجود قانون کا اطلاق ہوگیا۔ انہوں نے لکھاکہ پاکستان کو 2400 ارب روپے کا نقصان ، شریف خاندان اور زرداری خاندان کے تمام کرپشن کےکیسز ختم، نیب کے پر کٹ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال نو جون کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب آرڈیننس  ترمیمی بل کثرت رائے سے منظورکیا گیا تھا

ایک اور ٹویٹ میں قاسم سوری نے لکھاکہ ملزم کی جائیداد کی قیمت مارکیٹ کی بجائے ڈی سی ریٹ پر ہوگی، اربوں کی جائیداد کروڑوں میں ظاہرکرو اور نگل لو۔ یہ بہت مزیدار ہے۔ دورانِ کیس ملزم متنازعہ جائیداد بیچ سکتاہے (مدعا غائب کرنے کی اجازت)، کیس ثابت نہ ہو تو نیب افسر کو 5 سال سزا، اب کون رسک لےگا طاقتور کےمقابلے میں؟