اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیاصارفین نے مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف کے بیورو کریسی سے متعلق دھمکی آمیزلہجے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی مقاصد کے لئےبیوروکریسی کو دھمکیاں دیناکسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔سوشل میڈیاصارفین نے کہاکہ وہ دورچلا گیا جب شہبازشریف بیورکریسی سے دھونس دباؤ کے ذریعے کام لیتے تھے۔سوشل میڈیا صارفین نے کہاکہ بیورکریسی کو آزادی کے ساتھ اپنا آئینی کرداراداکرناچاہیے اور کسی بھی قسم کی دھمکیوں کو خاطرمیں نہیں لانا چاہیے۔واضح رہے کہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شہبازشریف نے اپوزیشن کی حکومت مخالف سیاسی سرگرمیوں کے تناظرمیں کہا تھا کہ میں آئی جی، کمشنر، ڈی سی کو وارننگ دیتا ہوں کہ رکاوٹ نہ بنیں ۔
شہبازشریف کی بیورو کریسی کو دھمکی پر سوشل میڈیاصارفین کا سخت ردعمل








