بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جے یو آئی کو بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کےلئےمعاملات طے پاگئے

کوئٹہ(ممتاز نیوز)جمعیت علماء اسلام (ف) کو بلوچستان حکومت میں شامل کرنے کے لیے معاملات طے پاگئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کی کوئٹہ میں ملاقات ہوئی ۔ وزیر اعلیٰ مولانا عبدالواسع کی کوئٹہ رہائش گاہ پہنچے ۔ ملاقات میں سیاسی معاملات پر بات ہوئی ۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں جے یوآئی (ف) کی بلوچستان کابینہ میں شمولیت کے بارے میں تمام معاملات کو حتمی شکل دی گئی ۔ واضح رہے کہ جے یوآئی (ف) نے یہ شرط عائد کی ہوئی تھی کہ جب تک پی ٹی آئی ارکان کابینہ میں شامل ہیں تو وہ شامل نہیں ہوگی ،اس ضمن میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے تمام تحفظات دور کئے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سابق صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کے گھر بھی گئے ۔ بارش اور سیلاب متاثرین اور انفراسٹرکچر کی بحالی ، زرعی بحالی پلان پر ملاقات میں تبادلہ خیال ہوا ۔