مدینہ منورہ(ممتاز نیوز )مسلم لیگ (ن )انٹرنیشنل افیئر کے چیف کوآرڈینٹر بیرسٹر امجد ملک نےصدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز کے امریکہ سمیت مختلف ممالک کے طوفانی دورے سے انتہائی مفید اور دور رس نتائج کا حامل ہے ،خارجہ محاذپر پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسی اور پاکستان کہ بہتر امیج اور دوسرے مسائل کو اجاگر کرنے پر پوری قوم کو مبارک باد ہے ،ملک کو اس وقت مہنگائی ،معیشت اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد اب سیلاب متاثرین کی آباد کاری بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اچھی بات تجربہ کار ماہر معیشت سابق وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی ملک واپسی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ دوسری طرف تحریک انصاف کہ چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی میں واپسی کےلئے حیلےبہانے تلاش کر رہے ہیں ، یہ جلسے جلوس قومی اسمبلی واپسی کےلئے دبائو ہے،بہانہ یہ ہے کہ قبل ازوقت انتخابات ہماری شرط ہے کیونکہ عدالت بھی کہہ چکی ہے اسمبلی سے رجوع کرو۔









