بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب فوڈاتھارٹی کا فیلڈ میں استعمال ہونیوالے آلات کو جدید طرز پر اپ گریڈ کا فیصلہ

لاہور: ملاوٹ مافیا کی جدید طرز پر چالاکیاں اب نہیں چلیں گی۔ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی نے فیلڈ میں استعمال ہونیوالے آلات کو جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے فیصلہ کرلیا۔ موقع پر دودھ سمیت دیگر اشیاء خورونوش میں ملاوٹ کے ٹیسٹ کرنے کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے میں استعمال آلات سے تمام ٹیسٹ اپنی نگرانی میں کروا کر پراسس کا جائزہ لیالیکٹواسکین،لیکٹو میٹر، ریفریکٹو میٹر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ملک ٹیسٹنگ کٹ سے ٹیسٹ لگا کر جائزہ لیا۔مدثر ریاض ملک ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہاکہ ملاوٹ مافیا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے بچنے کے لیے ملاوٹ کے جدید طریقے اپنا رہا ہے۔دودھ میں ملاوٹ کرنے کے ایسے طریقے نکالے جا رہے ہیں جو موقع پر ٹیسٹ کو پاس کر سکیں۔ملاوٹ پکڑنے کے لیے نمونے کو لیبارٹری میں مکمل نظام سے چیک کرنا پڑتا ہے۔ہر نمونے کو لیبارٹری بھیجنے سے موقع پر ملاوٹ پکڑنا مشکل ہو جاتا ہے۔فیلڈ ٹیموں کے پاس جدید آلات کا ہونا ملاوٹ مافیا کا رستہ روکنے کے لیے کلیدی اور انتہائی اہم ہے۔مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ جدید اور معیاری آلات کے بغیر ملاوٹ کا راستہ روکنا ممکن نہیں۔پنجاب فوڈاتھارٹی فیلڈ ٹیموں کو ہر قسم کے جدید آلات سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے۔۔عالمی معیار کے مطابق تمام آلات فوڈ سیفٹی ٹیموں کو فراہم کیے جائیں گے۔